مہگاؤں،04؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مدھیہ پردیش کے مہگاؤں میں پیر کی شب ایک حادثہ میں ایک کار ندی میں ڈوب گئی ۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کار ڈرائیور نے تیز بہاؤ سے بہہ رہے پل کے اوپر سے کار کو نکالنے کی کوشش کی ۔ حادثہ میں چار لوگوں کی ندی میں بہنے سے موت ہو گئی جبکہ تین لوگوں کو محفوظ نکال لیا گیا۔
معلومات کے مطابق مہگاؤں کے گیتارے گاؤں واقع گاتا ندی ان دنوں بارش کی وجہ سے طغیانی ہے۔ پل کے اوپر تیز بہاؤ کے ساتھ پانی بہہ رہا ہے۔ منگل کی دیر شب تقریباً 11بجے جھانسی ساکن ایک خاندان کار میں سوار ہوکر یہاں سے گزر رہا تھا۔ ندی کا تیز بہاؤ ہونے کے باوجود کار کے ڈرائیور نے کار کو پل کے اوپر سے نکالنے کی کوشش کی۔ اس دوران کار بے قابو ہوکر تیز بہاؤ کے ساتھ ندی میں بہہ گئی۔ حادثہ میں کار سوار4لوگ ندی کی تیز دھار میں بہہ گئے۔ بہنے والوں میں میاں بیوی اور ایک بچہ شامل ہیں جبکہ تین لوگوں کو مقامی لوگوں نے بچالیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ کار میں سوار خاندان کے کے لوگ جھانسی کے رہنے والے تھے اور 3دن کے قیام کے بعد واپس جھانسی لوٹ رہے تھے۔